خضدار سے پنڈی جانیوالی مسافر بس میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 26 January 2025

خضدار سے پنڈی جانیوالی مسافر بس میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

بلوچستان کے علاقے خضدار سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس میں کھوڑی شاہراہ کے مقام پر ں دھماکا ہوا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ کئی مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پہنچ گئے۔

سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے شواہد جمع کرنا شروع کر دیے جب کہ ریسکیو اداروں نے لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hua1AKO

No comments:

Post a Comment