کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر گزشتہ ہفتہ بہت بھاری گزرا، ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مندی دیکھی گئی، ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس میں ہفتہ وار 4.19 فی صد گراوٹ کے ساتھ 4788 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
تاہم آج نئے ہفتے کا آغاز امید افزا طور پر ہوا ہے، اور کاروباری ہفتے کے پہلے دن مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، 100 انڈیکس میں 1 لاکھ 12 ہزار کی حد بحال ہو گئی ہے۔ 100 انڈیکس میں 3200 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 12 ہزار 713 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کریکشن کے بعد آج مسلسل دوسرے روز تیزی دیکھی جا رہی ہے، مثبت معاشی اشاریوں کی وجہ سے انویسٹرز میں بھی اعتماد دیکھا جا رہا ہے۔
گزشتہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس میں ہفتہ وار 4.19 فی صد گراوٹ کے ساتھ 4788 پوائنٹس کی کمی ہوئی، اور کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 4788 پوائنٹس کی کمی سے 109513 پر بند ہوا تھا۔
100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 117039 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 105601 پوائنٹس رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں ہفتہ وار 629 ارب روپے کی کمی ہوئی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14587 ارب روپے سے کم ہو کر 13958 ارب روپے ہو گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں تکنیکی درستگی دیکھی گئی، میوچل فنڈز میں فروخت کا دباؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کا حصول غالب رہا، اور ٹیکس قوانین ترمیمی بِل 2024 نے حصص بازار میں غیر یقینی پیدا کی، تاہم مجموعی معاشی اعشاریے بہتر ہیں اور مارکیٹ میں لیکیوڈیٹی کی فراوانی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/F3HVz6g
No comments:
Post a Comment