راولپنڈی : ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے میں ملوث پایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم الیاس اعوان کو چھاپہ مار کارروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، ملزم افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے میں ملوث پایا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی میں ملزم سے موبائل فون و دیگر شواہد برآمد کرلئے ہیں اور تفتیش جاری ہے ، ملزم اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پرڈس انفارمیشن پھیلانے میں ملوث تھا۔
ترجمان نے کہا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کیخلاف چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں : سائبرکرائم نے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے 26 ملزمان کو گرفتار کرلیا
یاد رہے دو روز قبل ایف آئی اے نے پنجاب سے سائبر کرائم ونگ نے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے 26 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے 51 ایف آئی آرز کا اندراج کیا، ملتان میں ایف آئی اے کی کارروائی میں 14 افراد کو گرفتار کیا گیا، 30 سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔
اس کے علاوہ کراچی میں 16، سکھر میں 4 اور حیدرآباد میں 5 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا، ایف آئی اے کوئٹہ کی جانب سے بھی 3 مقدمات کا اندراج کیا گیا، ایف آئی اے نے ملک بھر میں 30 سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کو بھی گرفتار کیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4PRmorW
No comments:
Post a Comment