پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مطالبہ کیا ہے کہ 9 مئی کیسز کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ 9 مئی کیسز کا اوپن ٹرائل ہونا چاہیے۔
اسد قیصر نے بتایا کہ حکومت سے مذاکرات میں ہم نے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان واضح کر چکے ہیں کہ وہ تب جیل سے نکلیں گے جب تمام کارکن رہا ہوں گے۔ گیند اب حکومت کے کورٹ میں ہے، دیکھتے ہیں کہ اب وہ کیا ردعمل دیتی ہے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پوری مغربی دنیا نے آواز اٹھائی ہے۔ چیف جسٹس کو انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لینا چاہیے۔ اس معاملے پر وکلا کو کھڑا ہونا ہوگا، مگر افسوس ہے کہ وکلا بھی تقسیم ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم نےعدالتی نظام کومفلوج کر دیا ہے۔ اس پر سب کو آواز اٹھانی ہو گی اور عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خارجہ پالیسی پرنظرثانی کرنی ہو گی۔ افغانستان سے معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔ اس معاملے پر ایک جرگہ بنایا جائے۔
9 مئی سے جڑے منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9M0USnj
No comments:
Post a Comment