اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف زرداری نے میجر محمد اکرم نشانِ حیدر کو 53 ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق میجر محمد اکرم شہید (نشانِ حیدر) کا 53 واں یومِ شہادت آج پوری عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے۔
دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاوٴں کے ساتھ ہوا، علماء کرام نے شہید کے درجات کی سربلندی کے لئے خصوصی دعاوٴں کا اہتمام کیا، علماء کرام نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں، شہید ہمیشہ زندہ ہوتے ہیں، شہداء کا لہو ہم پر قرض ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کو 53 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نےمشرقی پاکستان میں لڑتےہوئےجرات وبہادری کی لازوال مثال قائم کی اور دشمن کی عددی برتری کی پرواہ کئےبغیراس کا ڈٹ کرمقابلہ کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میجرمحمد اکرم شہید نےوطن سےعہدوفاکی ایسی مثال قائم کی جونوجوان نسل کیلئےقابل تقلیدہے، مجھ سمیت پوری قوم کوپاک فوج کے شہدا اور ان کے اہلخانہ پر فخرہے، جانوں کانذرانہ پیش کرنےوالے وطن کےعظیم بیٹوں کیلئے پوری قوم کےعقیدت کےجذبات ہیں، پاکستانی قوم اپنے شہدا اور ان کے اہلخانہ کی قربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کر ے گی۔
صدر مملکت آصف زرداری نے میجر اکرم شہید کو 53 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا انھوں نے وطن کیلئے عظیم قربانی پیش کی، قوم اپنے شہدا اور اُن کے خاندانوں کی احسان مند رہے گی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/YxViOhN
No comments:
Post a Comment