خیبرپختونخوا پولیس کو گریڈ 19 کے افسران کی کمی کا سامنا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 15 December 2024

خیبرپختونخوا پولیس کو گریڈ 19 کے افسران کی کمی کا سامنا

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کو گریڈ 19 کے افسران کی کمی کا سامنا ہے۔

پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس میں گریڈ 19 کے 22 افسران کی کمی کا سامنا ہے، گریڈ 19 کے پی ایس پی افسران کی 57 منظور شدہ پوسٹیں ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گریڈ 18 کے 14 پی ایس پی افسران کی کمی کا سامنا ہے جبکہ گریڈ 18 کے پی ایس پی افسران کی منظور شدہ پوسٹوں کی تعداد 131 ہے۔

پولیس کے مطابق گریڈ 17 کے 7 پی ایس پی افسران کی بھی کمی کا سامنا ہے، گریڈ 17 کے پی ایس پی افسران کی 15 منظور شدہ پوسٹیں ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران کی کمی سے متعلق محکمہ وفاقی حکومت کو 4 بار آگاہ کر چکے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ahjgI7z

No comments:

Post a Comment