عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) اور پاکستان کا آن لائن رابطہ ہوا، آئی ایم ایف کا مشن گیارہ سے پندرہ نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق ورچوئل مذاکرات میں پاکستان کی ایکسٹرنل فنانسنگ پر تبادلہ خیال کیاگیا، آئی ایم ایف نے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پورا کرنے کیلئے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کیا ہے۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے پاکستان کا ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پانچ ارب ڈالر ہے، آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے ایکسٹرنل گیپ کے خاتمے کیلئے پاکستان جامع فریم ورک فراہم کرے۔
ذرائع کے مطابق ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ ختم کرنے کے لیے چین اور سعودی عرب سے معاونت طلب کی جائے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے چین سے تین ارب چالیس کروڑ ڈالر کا رول اوور لینے کی تیاریاں ہیں، آئی ایم ایف نے سات ارب ڈالر کا قرض پروگرام ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ ختم سے مشروط کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر کے وسط میں چین سے قرض ری شیڈول کرنے کی باضابطہ درخواست کی جائے گی، ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ ختم کرنے کیلئے پاکستان سعودی عرب سے بھی معاونت حاصل کرے گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/D6gozGv
No comments:
Post a Comment