سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک نے کہا ہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج دنیا کے لیے امن یا تیسری عالمی جنگ لائیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک نے مقامی ٹی وی ہیپی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات تمام بنی نوع انسان کے لیے فیصلہ کن ہوں گے، کیونکہ ان کے نتائج دنیا کو امن یا تیسری عالمی جنگ کی طرف لے جائیں گے۔
یہ انٹرویوں انہوں نے امریکا میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کے آغاز سے قبل دیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن ممکنہ طور پر انسانی تاریخ کا سب سے اہم الیکشن ہے جو امن یا جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا ہو سکتا ہے کہ یہ انتخاب امن کا باعث بنے یا پھر جنگ کا تسلسل جاری رکھے جس کے نتیجے میں تیسری عالمی جنگ ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا کے صدارتی الیکشن کے نتائج آ چکے ہیں اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ امریکا کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی منشور میں جنگوں کے خاتمے پر زور دیا اور کہا کہ اقتدار میں آ کر وہ جنگوں کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں گے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/72TlRjc
No comments:
Post a Comment