انتہائی خطرناک شوٹر اور اجرتی قاتل اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 27 November 2024

انتہائی خطرناک شوٹر اور اجرتی قاتل اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور: انتہائی خطرناک شوٹر اور اجرتی قاتل شہباز خان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، ہلاک ملزم درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران انتہائی خطرناک شوٹر و اجرتی قاتل شہباز خان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

ڈی ایس پی نے کہا کہ پولیس جسمانی ریمانڈ کے ملزم کو برآمدگی اسلحہ علاقے تھانہ فیکٹری ایریا لے جارہی تھی، 3 ملزمان نے ساتھی شوٹر کو چھڑوانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔

حکام کا کہنا تھا کہ ساتھیوں کی فائرنگ سے شوٹر شہباز خان شدید زخمی ہوا ، جس پر اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔

ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ ہلاک ملزم قتل،اقدام قتل،ڈکیتی بھتہ خوری جیسی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔

ہلاک ہونے والے ملزم کےساتھی فرار ہوگئے تاہم گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/XiumaYq

No comments:

Post a Comment