بیرسٹر سیف نے بشریٰ بی بی کے بیان کی وضاحت کردی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 22 November 2024

بیرسٹر سیف نے بشریٰ بی بی کے بیان کی وضاحت کردی

پشاور : مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے بشریٰ بی بی کے بیان کی وضاحت کردی اور کہا انھوں نے سعودی عرب یا محمدبن سلمان پرکوئی الزام عائد نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے سیاق وسباق سےہٹ کربیانات چلائےجارہےہیں، انھوں نےیہ نہیں کہاکہ باجوہ کوسعودی عرب یامحمد بن سلمان نےکال کی۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ انٹرویومیں بشریٰ بی بی نے سعودی عرب یامحمدبن سلمان پرکوئی الزام عائدنہیں کیا، محمدبن سلمان اوربانی پی ٹی آئی کے مثالی تعلقات ہیں، جعلی حکومت بانی،محمدبن سلمان تعلقات خراب کرنےکی کو شش کررہی ہے۔

یہ پڑھیں: بشریٰ بی بی کا 24نومبر کے احتجاج سے متعلق ویڈیو پیغام جاری

انھوں نے کہا کہ بغض میں جعلی حکومت دو ممالک کے تعلقات کوبھی خاطر میں نہیں لاتی، حکومت سعودی عرب میں مزدوری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

صوبائی مشیر نے بتایا بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کے بیان کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا مقصد احتجاج سے توجہ ہٹانا بھی ہے، احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لئے جعلی حکومت کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی حکومت پر احتجاج کا شدید خوف طاری ہے، عوام بے بنیادپروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں اور احتجاج کی تیاری کریں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/J6gwQ5d

No comments:

Post a Comment