فرانس اور اسرائیل کا فٹبال میچ میدان جنگ میں تبدیل - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 15 November 2024

فرانس اور اسرائیل کا فٹبال میچ میدان جنگ میں تبدیل

پیرس میں ہونے والے فرانس اور اسرائیل کے فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس کے فٹبال اسٹیڈیم میں فرانس اور اسرائیل کا فٹبال میچ منعقد ہوا جو میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا۔ اسٹیڈیم میں فرانسیسی اور اسرائیلی مداحوں میں جھڑپیں ہوئیں اور غزہ ولبنان پر اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرین نے میچ آف شیم کے نعرے لگائے۔

فلسطین حامی مظاہرین نے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر نہتے مظلوم فلسطینیوں کے حق صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے غزہ جنگ اور اسرائیل کے خلاف سخت احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ اسرائیل فلسطین میں ظلم و بربریت کا سلسلہ فوری بند کرے۔

فرانسسیسی مظاہرین نے اپنی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی پشت پناہی بند کرے اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ فرانس اور اسرائیل کا فٹبال میچ کے لیے پیرس میں چار ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے، تاہم وہ بھی مظاہرین کو حق کی آواز بلند کرنے سے نہ روک سکے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/k4KuOtE

No comments:

Post a Comment