اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے قطری قیادت کی غیرمعمولی گرمجوشی اور اعلیٰ مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ قطر سے واپسی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا ‘ قطری قیادت کی غیرمعمولی گرمجوشی اوراعلیٰ مہمان نوازی پربےحدمشکورہوں، پاکستان قطر کے ساتھ اپنی خصوصی دوستی کوانتہائی اہمیت دیتا ہے۔
وزاعظم کا کہنا تھا کہ قطری ہم منصب سےتجارت،سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال ہوا، قطر کے وزیراعظم نے خطے میں ایک اسٹریٹیجک پارٹنرکے طور پر پاکستان کی اہمیت پر زور دیا۔
انھوں نے بتایا کہ قطری وزیراعظم نے دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا اور دونوں فریقین نے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پُر امن حل اور تعاون پر مبنی کوششوں پر زور دیا۔
وزیراعظم نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ثالث کے طور پر قطر کے کردار کو سراہتے ہوئے خطے میں سلامتی و استحکام کے قیام کیلئے قطر کی کوششوں کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ امیر قطر کے ہمراہ قطرمیوزم کے زیراہتمام نمائش’’منظر‘‘کا افتتاح بھی کیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Aa8udBT
No comments:
Post a Comment