کوئٹہ : 11 سالہ مغوی بچے مصور کاکڑ کے اغوا کیخلاف آج بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال ہے ، جس کے باعث مختلف شاہراہیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 11 سالہ مغوی بچے مصور کاکڑ کی عدم بازیابی کے خلاف بلوچستان میں آج پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے۔
سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ ہڑتال کے موقع پر محکمہ تعلیم بلوچستان نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے، آج بلوچستان میں اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند ہیں.
مغوی بچےکی عدم بازیابی کیخلاف کوئٹہ چمن شاہراہ متعددمقامات پربند ہیں ، کوئٹہ چمن شاہراہ کی بندش سےسیکڑوں گاڑیاں،مال بردارٹرک،کنٹینرز پھنس گئے ہیں.
ریلوے حکام نے بھی کہا ہے کہ کوئٹہ چمن پسنجر ٹرین آج نہیں چلےگی، آج ہڑتال کےباعث کوئٹہ چمن پسنجرٹرین معطل کی گئی ہے.
واضح رہے کہ چند روزقبل 10سالہ بچے مصورکو نامعلوم افراد نےکوئٹہ میں اسکول وین سے اغواکیا تھا اور تاحال بچے کا کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا۔
بعد ازاں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بھی بچوں کے اغوا سے متعلق ایک کیس کی سماعت کے دوران کوئٹہ سے 10 سالہ بچے کے اغوا اور اس کا کوئی سراغ نہ ملنے پر نوٹس لے کر بچوں کے اغوا کے معاملے پر تمام آئی جیز اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/lO8rmZR
No comments:
Post a Comment