لاڑکانہ میں کبوتر چوری کے الزام میں گرفتار 20 سالہ نوجوان کی تشدد شدہ لٹکی ہوئی لاش پولیس لاکپ کے واش روم سے برآمد ہوئی ہے، ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس پر نوجوان کو مارنے کا الزام عائد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے لب مہران کے رہائشی 20 سالہ ساحل سولنگی کو پڑوسی کی شکایت پر ولید تھانہ پولیس نے دو روز قبل گرفتار کر کے لاکپ کیا تھا، جہاں سے نوجوان کی تشدد شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
اطلاع پر ورثاء نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ پڑوسی کی جانب سے کبوتر چوری الزام میں پولیس نے بیٹے کو گرفتار کیا اور پھر تشدد کا نشانہ بناکر ظلم کرتے ہوئے بیٹے کو مار ڈالا ہے۔
دوسری جانب ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم پر کبوتر نہیں گھر میں چوری کی ایف آئی آر درج ہے، ساحل لاکپ میں اکیلا تھا جس نے واش روم کی کھڑکی سے زار بن باندھ کر خودکشی کی ہے، لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے۔
ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ رات انہوں نے سول جج فیملی 2 کو درخواست دی جنہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور وہ تحقیقات کر رہے ہیں، دوسری جانب ورثاء کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او نے ہمیں آج اطلاع دی جبکہ وہ خود کو بچا رہے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/UsHADy8
No comments:
Post a Comment