اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کی بہنوں عظمی خان اورعلیمہ خان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا ، جہاں پولیس ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس آج بانی پی ٹی آئی کی بہنوں عظمی خان اورعلیمہ خان سمیت گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں کو عدالتوں میں پیش کرے گی۔
دہشت گردی کامقدمہ ہونے کی صورت میں انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میں پیش کیا جائے گا، جہاں پولیس عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔
گذشتہ روز اسلام آباد کا ریڈزون فائٹ زون بن گیا تھا جگہ جگہ پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپیں ہوتی رہیں۔
کنٹینر پھلانگ کر، خندق اور رکاوٹیں عبورکرکے ڈی چوک پہنچنے والےکارکنوں کومنتشر کرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ کی تو کارکنوں نے پتھر برسادیے، جس کے نتیجے میں ایس پی آئی نائن علی رضا سمیت متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں : علیمہ خان اور عظمیٰ خان ڈی چوک سے گرفتار
اس دوران پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ تیس سےزائد کارکنوں کو بھی حوالات پہنچادیا تھا۔
بلیو ایریا، چائنہ چوک، فیض آباد، شمس آباد بھی میدان جنگ بنے رہے، چھبیس نمبر چونگی پر صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد رینجرز کو بلالیا گیا تھا۔
خیال رہے جڑواں شہروں میں دفعہ ایک سوچوالیس نافذ ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ اور میٹرو سروس معطل ہے جبکہ راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی دفعہ ایک سو چوالیس لگائی گئی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/tiYJ1wv
No comments:
Post a Comment