سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 11 October 2024

سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی

کراچی : صوبا ئی وزیر علی حسن زرداری نے سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈ سر وسز و جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کے مختلف محکموں میں گریڈ ایک سے چار تک کی ملازمین کی بھرتی شروع کی جائے گی۔

صوبا ئی وزیر کا نوجوانوں سے کہنا تھا کہ سندھ کے بے روزگار نوجوان مایوس نہ ہوں۔

انھوں نے کہا کہ کسی بھی منصوبے کو نامکمل یا اس میں ناقص مٹیریل کا استعمال اور خراب کارکردگی والوں کو گھر بھیجا جائے گا جبکہ ٹھیکیدار یا کمپنی کا لائسنس بلیک لسٹ کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر  نے مزید کہا کہ ہم نے سندھ کی جیلوں میں تعلیم، ہنرمندی کے مراکز، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور شمسی توانائی کے پروجیکٹس کو متعارف کرایا ہے، سندھ کی جیلوں کو عقوبت خانوں سے بدل کر اصلاح گھر میں تبدیل کیا جائے گا۔

یاد رہے سندھ کے تمام محکموں میں فوتگی کوٹے پر بھرتیوں پر پابندی ختم کردی گئی تھی۔

اس سلسلے میں محکمہ قانون سندھ کی جانب سے صوبائی محکموں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ نئی کوٹا پالیسی پر غورجاری ہے۔ حتمی فیصلے میں مزید وقت لگے گا۔ نئی کوٹا پالیسی کی تشکیل تک سابقہ پالیسی کے تحت فوتگی کوٹا کیسز پر کارروائی کی جائے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8W5fEub

No comments:

Post a Comment