اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے میں کان کنوں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے میں کان کنوں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کیا اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیراعظم نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہیں۔
وزیراعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےزخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء کی ہے۔
یاد رہے بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کانوں پرحملے میں بیس کان کن جاں بحق اور سات زخمی ہوئے، پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے راکٹ لانچر اور دستوں بموں کا استعمال کیا گیا۔
ایم ایس دکی اسپتال نے بتایا کہ جاں بحق مزدوروں کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال دکی منتقل کردیا گیا ہے، ان کا تعلق بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/c9bZmGk
No comments:
Post a Comment