پشاور : ڈکیتی کی بڑی واردات میں پولیس کی وردی میں ملبوس نقاب پوش ڈاکو گھر سے 143 تولے سونا اور 10 لاکھ روپے نقدی لے اڑے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے کنال ٹاؤن میں ڈکیتی کی بڑی وادارت ہوئی ، جہاں ڈاکو گھر سے 143 تولہ سونا اور 10 لاکھ نقدی لوٹ کر لے گئے۔
مکان مالک محمد طاہر نے بتایا کہ نقاب پوش ڈاکوؤں نے پولیس وردی پہن رکھی تھی، وقوعہ کو 10 دن گزر گئے لیکن پولیس نے ایف آئی درج نہیں کی۔
مکان مالک کا مزید کہنا تھا کہ تہکال پولیس نے روزنامچہ درج کر کے فائل بند کردی ہے اور واقعہ کا روزنامچہ درج کرلیا۔
پولیس نے بتایا کمہ تفتیش کی جارہی ہے،جلد ایف آئی آردرج کرلی جائے گی۔
دوسری جانب پشاور میں شہریوں سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون چھینا جھپٹی کے واقعات کم نا ہوسکے۔
اسٹریٹ کرائم واقعات میں ملزمان اب کلاشنکوف کا استعمال بھی کرنے لگے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم واقعات میں زیادہ ملزماں آئس نشے کی لت پورا کرنے کے لیے اسلحہ کی مدد سے موبائل چھینا جھپٹی کرتے ہیں جن میں زیادہ تر کم عمر نوجوان شامل ہیں۔
پولیس نے اسٹریٹ کرائمزمیں ملوث 270 سے زائد ملزمان کو گرفتارکیا مگر اسٹریٹ کرائم نہ تھم سکے۔
سی سی پی پشاور نے کہا کہ پولیس کے کرائم گراف پر اسٹریٹ کرائم واقعات پر قابو پانا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں تاہم شہر میں بڑھتے ہوے موبائل اسنیچنگ واقعات تشویش کی علامت سے کم نہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/xr67fkE
No comments:
Post a Comment