لندن : پاکستان ہائی کمیشن نے پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں برقرار رکھنے کے برطانوی حکومت کےفیصلےپرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن نے ریڈ لسٹ کے معاملے پر برطانوی حکومت کےفیصلےپرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ریڈلسٹ میں رکھنےسے پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا، تمام متعلقہ ڈیٹابرطانوی حکومت کیساتھ شیئر کیا گیا، فیصلہ برابری کےسلوک پرسوالیہ نشان ہے۔
گذشتہ روز برطانیہ نے پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ، جس کے بعد کمیونٹی میں مایوسی کی شدید لہر دوڑ گئی کیونکہ کمیونٹی کوپوری امیدتھی پاکستان اس مرتبہ ریڈلسٹ سےامبرپرآجائے گا۔
خیال رہے 9اپریل سےپاکستان سمیت 4ممالک ریڈلسٹ میں شامل ہیں ، ریڈلسٹ کےممالک سےصرف برطانوی شہریوں کو آنے کی اجازت ہے جبکہ ریڈلسٹ والےممالک سےآنےوالوں کو10دن قرنطینہ میں رہناہوگا۔
پاکستان کوریڈلسٹ میں ڈالنےکے2ہفتےبعدبھارت کوشامل کیاگیاتھا تاہم 8اپریل کوبھارت کوریڈسےامبرٹریول لسٹ میں شامل کیاگیاتھا۔
The post پاکستان کا نام ریڈ لسٹ میں برقرار، پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3gVEeMn
No comments:
Post a Comment