کراچی : سی ویو پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کے لئے انتظامیہ آج ایک بار پھر پرعزم ہے ، سمندر میں ہائےٹائیڈزشروع ہوتے ہی آپریشن کا آغاز ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کے آپریشن کا تیسرا روز ہے ، جہازکو نکالنے کیلئےآج دوبارہ آپریشن کیا جائے گا ، سمندر میں ہائےٹائیڈزشروع ہوتے ہی آپریشن کا آغاز ہوگا۔
میری ٹائم حکام کا کہنا ہے کہ رسی کو ایک بار پھر سے جوڑ دیا گیا ہے اور انتظامیہ آج ایک بار پھر جہاز کو نکالنے کے لئے پرعزم ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 600میٹرتک جہاز کوکرین شپ پر بندھےرسہ سےکھینچاجائے گا اور کرین شپ تک پہنچنے کےبعد چھوٹےٹگ ایڈمنی سے گھسیٹا جائے گا پھر ٹگ منی سےجہازکا رسہ ہارمنی ٹگ تک پہنچایا جائے گا۔
جہاز انتظامیہ کے مطابق جہاز کرین شپ کو کراس کرگیا تو ڈینجرزون سے باہرآجائے گا ، سمندرمیں دوپہر 2بجےتک بلند اور اونچی لہریں بنیں گی، اس دوران جہازکو کرین شپ سے آگے لے جانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
یاد رہے گذشتہ روز ڈھائی گھنٹے جاری رہنے والا آپریشن بھی ناکام رہا ، بحری جہاز 800 میٹر ساحل سے دور ،25 میٹر گہرائی تک پہنچ گیا تھا تاہم کرین برداربوٹ کی رسی ٹوٹ گئی تھی، جس کے بعد آپریشن مؤخر کردیا گیا تھا۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایک ہزار میٹر تک جہاز کو گھسیٹا گیا تاہم پھر ڈینجرزون میں داخل ہوگیا۔
خیال رہے ہینگ ٹینگ 77کو ساحل پر پھنسے ایک ماہ 4 دن کا وقت گزرگیاہے ، متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے مسلسل جہاز نکالنے کی کوششیں جاری ہے تاہم ابھی تک کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔
The post کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کے لئے انتظامیہ آج ایک بار پھر پُرعزم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kqiw3K
No comments:
Post a Comment