سعودی عرب آنے کے خواہشمند غیرملکیوں کیلئے بڑا اعلان - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 27 August 2021

سعودی عرب آنے کے خواہشمند غیرملکیوں کیلئے بڑا اعلان

ریاض: سعودی عرب کے بڑے آن لائن پلیٹ فارم ‘ابشر’ نے مملکت آنے کے خواہش مند غیرملکیوں کے لیے نئی سہولت کا اعلان کردیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب آمد کا اندراج بھی اب ابشر کے ذریعے آن لائن کیا جاسکے گا، اس سہولت سے مقیم غیرملکی اور وزٹ ویزے پر آنے والے تارکین فائدہ اٹھا سکیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نئے سسٹم کے تحت سعودی عرب آمد سے کم از کم 72 گھنٹے قبل تارکین وطن کورونا سے متعلق صحت معلومات کا اندراج آن لائن کرسکیں گے۔

سعودی حکومت یہ سہولت ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر امیگریشن کی کارروائی میں آسانی پیدا کرنے کے لیے فراہم کررہی ہے۔

ابشر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی شہریوں کے ہمراہ آنے والا گھریلو عملہ، ویکسین یافتہ ملاقاتی، علاج کے لیے آنے والا ملاقاتی، غیر ویکسین یافتہ ملاقاتی، ویکسین یافتہ مقیم غیرملکی اور بغیر ویکسین والا غیرملکی بھی سعودی عرب آنے سے قبل آن لائن اندراج کرانے کا اہل ہوگا۔

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ابشر پلیٹ فارم کے مین پیج پرجائیں اور ’قدوم‘ آپشن کا رخ کریں جہاں داخل ہونے کے لیے اندراج کی ضرورت نہیں ہوگی۔

The post سعودی عرب آنے کے خواہشمند غیرملکیوں کیلئے بڑا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3Bby6Hg

No comments:

Post a Comment