کنگسٹن : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک سو نو رنز سے شکست دے دی۔ تین سو انتیس رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسو انیس رنز پر آوٹ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک منفرد اعزازاپنے نام کرلیا جبکہ ساتھ ساتھ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی کسی 2 میچز کی سیریز میں پاکستان کے کامیاب ترین فاسٹ بولر بن گئے۔
شاہین آفریدی نے میچ میں دس کھلاڑیوں کو شکار کیا۔ دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر رہی۔ بیٹنگ بولنگ فیلڈنگ تینوں شاندار،پاکستان نے ویسٹ انڈیزپرکیاپلٹ وار نیٹ پاکستان نےمیزبان ٹیم کو109رن سےہراکر جمیکا میں دوسراٹیسٹ جیت لیا۔
دو میچوں کی سیریزایک ایک سےبرابرکردی نیٹ میچ کےآخری روزپاکستان کو9وکٹیں درکارتھیں ویسٹ انڈیزکو280رنزبنانےتھے،چاروکٹیں لیکرشاہین نےحریف ٹیم کو219رن پرآوٹ کردیا۔
اسپنرنعمان علی نےتین اورحسن علی نےدووکٹیں لیں نیٹ ویسٹ انڈیزکےجیسن ھولڈرنے47اورکپتان براتھ ویٹ نے39رن بناکرمزاحمت کی نیٹ بارش بھی ہوئی لیکن وقت اور پاکستان کاعزم جیت کاتھا۔
کامیابی کےساتھ دورہ ختم ہوا،،قومی نےٹیسٹ چیمپئن شپ کےپوائنٹس ٹیبل پر12پوائنٹس بھی حاصل کرلیے
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے10 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 2 میچز کی اس سیریز میں شاہین شاہ نے مجموعی طور پر 18 شکار کیے جو کسی بھی 2 میچز کی سیریز میں ایک پاکستانی فاسٹ بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔
The post کنگسٹن ٹیسٹ : پاکستان نے فتح اپنے نام کرلی، شاہین آفریدی شاندار کارکردگی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2XUGUDc
No comments:
Post a Comment