کوئٹہ : بلوچستان حکومت کی نااہلی نے عوام کو مشکلات سے دوچار کردیا، سول اسپتال میں موجود واحد اینجیو گرافی کی مشین گزشتہ ماہ سے خراب ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت کے کارناموں کی قلی کھل گئی، کوئٹہ کی عوام کو اینجیو گرافی کی سہولت بھی میسر نہیں، کوئٹہ کے سول اسپتال کے اینجیو گرافی سینٹر پر گزشتہ ایک ماہ سے تالے لگے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سول اسپتال میں موجود واحد اینجیوگرافی مشین ایک ماہ سے خراب پڑی ہے، اور اس مشین کو درست ہونے کےلیے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے کا خرچہ درکار ہے۔
سول اسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ اینجو گرافی مشین کی مرمت کی سمری محکمہ صحت کو بھجوا دی گئی ہے لیکن ابھی تک کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔
ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ نے کہا کہ خراب مشین سے دن میں سیکڑوں مریض مایوس واپس چلے جاتے ہیں۔
The post کوئٹہ : سرکاری اسپتال کی اینجوگرافی مشین خراب، مریضوں کا برا حال appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kEbaKn
No comments:
Post a Comment