اسلام آباد : خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی الیکشن آئندہ سال تک ملتوی کردیئے، جس پر الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی تجویز پر رضامندی کا اظہار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن آئندہ سال تک ملتوی کردیئے گئے ، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افعانستان کی موجودہ صورتحال، کورونا روکاوٹ ہیں ، صوبے کے ضم اضلاع میں حلقہ بندیاں ابھی تک نہیں ہو سکیں۔
حکومتی ذرائع نے کہا کےپی حکومت آئندہ سال تک بلدیاتی الیکشن نہیں کرا سکتی،الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کی تجویز پر رضامندی کا اظہار کردیا ہے۔
یاد رہے جون میں خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق سفارشات مرتب کی تھیں ، جس میں کہا گیا تھا کہ ستمبر کے اختتام سے اکتوبر کے وسط تک بلدیاتی الیکشن ساز گار رہے گا، ضم شدہ قبائلی علاقوں میں بلدیاتی الیکشن علیحدہ کرائیں جائیں۔
سفارشات کے مطابق بقیہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ایک ہی دن میں کرائے جائیں۔
The post خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن آئندہ سال تک ملتوی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3zsV6Ru
No comments:
Post a Comment