ملکی وغیرملکی پروازوں کے لیے ہدایت نامہ جاری - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 26 August 2021

ملکی وغیرملکی پروازوں کے لیے ہدایت نامہ جاری

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے کابل ایئرپورٹ پر غیر یقینی صورت حال کے پیش نظر ملکی وغیرملکی پروازوں کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ کابل کی طرف سے پاکستانی فضائی حدود میں داخلے سے 15 منٹ پہلے کراچی، لاہور یا اسلام آباد ایریا کنٹرول سینٹر اپنے روٹ کے مطابق فریکوینسی پر رابطہ کریں گے۔

سی اے اے نوٹم کے مطابق کراچی، لاہور یا اسلام آباد سے کابل ائیراسپیس میں اپنے رسک پہ داخل ہونے والے جہازوں کو ائیر ٹریفک سروس ٹرانسفر آف کنٹرول پوائنٹ تک مہیا کی جائے گی۔

نوٹم میں جاری ہدایات 21 اگست سے 30 اگست تک نافذالعمل رہیں گی۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر رش اور جہازوں کی پارکنگ کے مسائل سے نمٹنے کے لیے سی اے اے نے حکمت عملی تیار کرلی ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم میں پروازوں کے لیے ریڈیوفریکونسی بھی جاری کی۔

پشاور کے باچا خان، کراچی کے قائد اعظم اور لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل پر ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بندوبست کرنے کے بھی احکامات جاری ہوئے جس میں کہا گیا کہ ٹرانرٹ لاونج میں مسافروں کے بیٹھنے کیلئے انتظامات کیے جائیں۔

The post ملکی وغیرملکی پروازوں کے لیے ہدایت نامہ جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kHMzV1

No comments:

Post a Comment