لاہور: پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں لڑکی کو نوکری کے انٹرویو کیلئے بہانے سے ہوٹل میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا تاہم پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں لڑکی سے زیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ، جہاں گلبرگ میں ملزم نے لڑکی کو انٹرویو کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
واقعے کے بعد تھانہ غالب مارکیٹ میں خاتون کی مدعیت مقدمہ درج کرلیا ہے ، مقدمے میں کہا گیا کہ نوکری کیلئےسیلون گئی جہاں احمد نامی نے نوکری کی یقین دہا نی کرائی، ملزم نے گلبرگ کے ایک ہوٹل میں انٹرویو کے بہانے بلایا، جہاں اس نے اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں مارنے کی دھمکی دی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے ہوٹل میں خاتون سے زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کاحکم دے دیا اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے،عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے، زیادتی کا شکار خاتون کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔
یاد رہے گذشتہ سال اکتوبر میں لاہور میں شیخوپورہ کی رہائشی نوجوان لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، متاثرہ لڑکی نے بتایا تھا کہ ریلوے سٹیشن کے قریب واقع ہوٹل میں ملزمان نے نوکری کا جھناسہ دے کر بلایا، وہاں کھانا کھانے کے بعد ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ حسن اور عرفان نامی نوجوان شیخوپورہ کی رہائشی لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیکرریلوے اسٹیشن کے ایک ہوٹل میں لے گئے اور ایک ملزم نے خود کو میاں بیوی ظاہر کیا، جس کے بعد ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔
The post لاہور : نوکری کے بہانے بلا کر ہوٹل میں لڑکی سے زیادتی ، مقدمہ درج appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3BjJ3H3
No comments:
Post a Comment