اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں بجٹ خسارہ 7.1 فیصد رہا، دفاعی اخراجات کی مد میں 1 ہزار 316 ارب روپے اور حکومتی اخراجات پر 505 ارب روپے سے زائد خرچ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال سود کی ادائیگی اور دفاعی اخراجات 4 ہزار 1 سو ارب روپے رہے، گزشتہ مالی سال میں بجٹ خسارہ 7.1 فیصد رہا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مالی سال 21-2020 میں ریونیو بہ لحاظ جی ڈی پی 4.5 فیصد رہا، گزشتہ مالی سال ٹیکس بہ لحاظ جی ڈی پی 11.1 فیصد رہا، قرضوں کی ادائیگی میں گزشتہ مالی سال 2 ہزار 749 ارب روپے خرچ ہوئے۔
وزارت خزانہ کے مطابق دفاعی اخراجات کی مد میں 1 ہزار 316 ارب روپے سے زائد کے اخراجات ہوئے، پی ایس ڈی پی کے تحت 441 ارب، پنشن پر 440 ارب روپے، حکومتی اخراجات پر 505 ارب سے زائد اور سبسڈیز کے لیے 425 ارب خرچ ہوئے۔
وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال گرانٹس کی مد میں 823 ارب روپے کے اخراجات ہوئے۔
The post گزشتہ مالی سال حکومتی اخراجات پر 500 ارب روپے خرچ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3yprYt8
No comments:
Post a Comment