وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول افسر کورونا کے باعث انتقال کرگئے - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 1 April 2021

وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول افسر کورونا کے باعث انتقال کرگئے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول افسرکورونا کے باعث انتقال کرگئے، عثمان بزدار نے حامد رضا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول افسر حامد رضا کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ حامدرضاکوروناکے باعث پی کے ایل آئی میں زیرعلاج تھے اور کورونا کے باعث ان کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

حامد رضا پنجاب یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پروٹوکول کے بڑے بھائی تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پروٹوکول افسر حامد رضا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہارتعزیت کیا۔

عثمان بزادار نے کہا حامد رضا محنتی ، فرض شناس اورپروفیشنل افسر تھے، مرحوم نے ہمیشہ دیانتداری سے اپنے فرائض سرانجام دیے۔

خیال رہے حکومتی پابندیاں اور سختی کے باوجود بے احتیاطی کے باعث میں ملک کورونا وائرس کے پھیلاومیں تیزی آگئی ہے ، این سی او سی کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹے میں کورونا وائرس نےمزید 98 مریضوں کی جان لے لی جبکہ 4900 سے زائد نئے کیس سامنے آئے۔

The post وزیراعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول افسر کورونا کے باعث انتقال کرگئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3sLjWsE

No comments:

Post a Comment