نئی دہلی : بھارت میں سڑک کی تعمیر کے دوران قدیم پل منہدم ہونے سے ایک مزدور جان کی بازی ہار گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قدیم پل گرنے کا واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ میں پیش آیا، جہاں ضلع کومارم بھیم وانکیدی میں ہائی وے پر سڑک کی تعمیر جاری تھی کہ اچانک پل منہدم ہوگیا۔
پل منہدم ہونے سے دو مزدور پلکے نیچے دب گئے، جس کے باعث ایک مزدور ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگی۔
موقع پر موجود افراد نے زخمی مزدور کو اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ افراد کے لواحقین کا الزام ہے کہ حکام کی مکمل غفلت کی وجہ سے معصوم شہری کی جان گئی۔
The post بھارت کا قدیم پل منہدم، 1 مزدور ہلاک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2PSrjjf
No comments:
Post a Comment