پشاور : خیبرپختونخوا حکومت نے عوامی سہولت کےلیے صحت کارڈ پروگرام میں کوویڈ ٹریٹمنٹ شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے شہریوں کو صحت بہترین سہولیات فراہم کرنے کےلیے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کے پی حکومت نے صحت کارڈ پروگرام میں کرونا ٹرٹمنٹ بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی حکومت کے اس فیصلے کا مقصد کرونا سے متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
وزہر صحت تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ کرونا کا مزید پھیلاؤ روکنے کےلیے، ہیلتھ کیئر سسٹم پر دباؤ کم کرنے کےلیے سب کی مدد درکار ہے۔
خیال رہے کہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 1044 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 88 ہزار 99 ہوگئی جس میں سے 2363 مریض انتقال کرچکے ہیں جبکہ 76 ہزار 640 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
The post کے پی حکومت کا کرونا سے بچاؤ کے لئے بڑا فیصلہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2QXnmuo
No comments:
Post a Comment