پنجاب میں بارشیں : موسم خوشگوار ہوگیا، اندرون سندھ گرمی کا زور - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 7 April 2020

پنجاب میں بارشیں : موسم خوشگوار ہوگیا، اندرون سندھ گرمی کا زور

لاہور/ فیصل آباد / ڈیرہ اسماعیل خان / پشاور : ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، جنوبی پنجاب میں بارش اورژالہ باری سے گندم کی تیارفصل کو نقصان کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق شدید گرمی کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش نے موسم کو سہانا بنادیا، شہری لاک ڈاؤن کے باوجود موسم کے مزے لینے گھروں سے باہر آگئے، ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔

لاہور میں صبح سویرے ٹھنڈی ہوائوں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، فیصل آباد، میاں چنوں،پتوکی، پیرمحل،شاہ کوٹ، حویلی لکھا، فیروز والا میں رم جھم نے موسم سہانا بنادیا۔

جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، کرک،مالاکنڈ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی قدرت مہربان رہی۔

جنوبی پنجاب میں بارش اورژالہ باری سے گندم کی تیارفصل کو نقصان کا خدشہ ہے۔ اندرون سندھ گرمی زور دکھانے لگی۔ مٹھی 43،حیدرآباد، چھور اور شہید بینظیر آباد میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مخلتف علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔ سندھ میں سورج کا مزاج بدستور گرم ہے،  جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ، سکھر میں درجہ حرارت چالیس ڈگری تک پہنچ گیا۔

The post پنجاب میں بارشیں : موسم خوشگوار ہوگیا، اندرون سندھ گرمی کا زور appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2RjNv3P

No comments:

Post a Comment