اقوام متحدہ کا بھارت سے کشمیری رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 6 April 2020

اقوام متحدہ کا بھارت سے کشمیری رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ

نیویارک: اقوام متحدہ کے چیف نے بھارت سے کشمیری رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھارت سے کشمیری رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں قید رہنماؤں اور وادی میں بڑھتے کرونا کیسز کے معاملے کو بغور دیکھ رہے ہیں۔

سیکریٹری جنرل نے اپنے بیان میں کہا کہ انسانی حقوق کی 6 تنظیموں نے کشمیری رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے، مشترکہ مطالبہ ہے کہ بھارت کشمیری رہنماؤں کو رہا کرے۔ انھوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا کے دوران قیدیوں کی صورت حال بغور دیکھ رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے ڈھانچے میں تبدیلی کی ایک اور مذموم کوشش

ادھر مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے خلاف حریت قیادت سراپا احتجاج بن گئی ہے، حریت قیادت نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری مرتے دم تک نئے ڈومیسائل قانون کو قبول نہیں کریں گے، کشمیری اپنی زمینیں بھارتیوں کو کسی قیمت پر فروخت نہیں کریں گے۔

اسلامی تعاون کی تنظیم نے بھی مودی سرکار کے گھناؤنے اقدام کو مسترد کر دیا ہے۔ دوسری طرف مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، رواں ماہ 12 سے زائد کشمیری نوجوان شہید کیے جا چکے ہیں، جب کہ درجنوں زیر حراست لیے گئے۔ گزشتہ روز مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ میں ایک جھڑپ کے دوران 8 بھارتی فوجی مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔

The post اقوام متحدہ کا بھارت سے کشمیری رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3e0qhcC

No comments:

Post a Comment