وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 7 April 2020

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں کوروناوائرس کی صورتحال پربریفنگ دی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا ، جس میں نونکاتی ایجنڈے پرغور کیا جارہا ہے۔

اجلاس میں کابینہ کو کوروناوائرس کی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی اور کچھی کینال منصوبے کی تحقیقات نیب کے حوالے کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔

پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی کامعاملہ بھی کابینہ ایجنڈےمیں شامل ہے، کابینہ میں متروکہ وقف املاک بورڈ ٹاسک فورس کی سفارشات پرغور ہوگا۔

اجلاس میں کابینہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کےچیف ایگزیکٹوکی تعیناتی کی منظوری دے گی اور ممنوعہ، غیر ممنوعہ بوراسلحہ لائسنس پر وزارت داخلہ کی دو سمریوں پر غورکرے گی۔

اجلاس میں متروکہ وقف املاک کوتعلیم صحت،رفاہ عامہ کے استعمال پرغورہوگا اور وفاقی کابینہ دواپریل کے ای سی سی اجلاس کےفیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ نادار،مہاجرین کی عالمی تنظیم کےدرمیان معاہدے کی منظوری دے گی۔

The post وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2UNTlMX

No comments:

Post a Comment