شارجہ میں تمام باربر شاپس اور بیوٹی پارلرز بند کردیے گئے - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 8 April 2020

شارجہ میں تمام باربر شاپس اور بیوٹی پارلرز بند کردیے گئے

ابو ظہبی: شارجہ کی بلدیاتی کونسل نے تمام باربر شاپس اور بیوٹی پارلر تا اطلاع ثانی بند کر دیے ہیں۔ فیصلے پر عمل درآمد کے لیے چھاپہ مار مہم چلائیں گے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں اقتصادی فروغ کے ادارے نے بلدیاتی کونسل کے تعاون سے ریاست میں باربر شاپس اور بیوٹی پارلر تا اطلاع ثانی بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

مقامی حکام نے عمل درآمد شروع کردیا گیا۔ باربر شاپ اور بیوٹی پارلر بند کرنے کا فیصلہ صحت عامہ کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدبیر اور بچاؤ کے اقدامات کے تحت کیا گیا ہے۔

شارجہ کا ادارہ اقتصادی ترقی اور بلدیاتی کونسل کے افسران اس فیصلے پر عمل درآمد کے لیے چھاپہ مار مہم چلائیں گے۔

اقتصادی ترقی کے ادارے نے دکانداروں اور مختلف خدمات فراہم کرنے والوں کو بھی تنبیہ کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کے بحران کے بہانے کوئی بھی سامان ذخیرہ نہ کریں۔

حکام کا کہنا ہے کہ نرخ بڑھانے کے لیے سامان فروخت کرنے میں آنا کانی نہ کریں اور کسی بھی چیز کی قیمت حد سے زیادہ وصول کرنے کی کوشش نہ کریں۔

The post شارجہ میں تمام باربر شاپس اور بیوٹی پارلرز بند کردیے گئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3bY89hO

No comments:

Post a Comment