واشنگٹن : کرونا وائرس کے خوف امریکی شہریوں نے اپنے پیاروں کی میتیں وصول کرنے سے انکار کردیا جبکہ لاشے رکھنے کےلیے سردخانے بھی کم پڑگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں وائرس سے ہلاکتوں اور مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا، امریکا میں کرونا کی جان لیوا وبا میں مبتلا ہوکر اب تک 10 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
امریکا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر ہے اور امریکی ریاست نیویارک سب سے زیادہ متاثرہ خطہ ہے جہاں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے چار ہزار کا ہندسہ عبور کرچکی ہے۔
نیویارک میں کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32ہزار تک پہنچ گئی اور ہلاکتیں بھی رکنے کا نام نہیں لے رہی جس کے باعث نیویارک میں لوگوں کی تدفین مسئلہ بن گئی۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیو یارک میں پارک کو عارضی قبرستان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم فیونرل ہومز کو اسٹاف کی کمی کا سامنا ہے جبکہ میتوں کو رکھنے کےلیے سردخانے کم پڑگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے خوف کے باعث قبر کھودنے والا اسٹاف کام پر نہیں آرہا جس کے باعث پارکوں میں خندقیں کھود کر قطار میں 10تابوت رکھے جائیں گے۔
امریکی میڈیا نے دل دہلا دینے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جان لیوا وائرس کوویڈ 19 کا خوف امریکیوں کے دلوں میں اس قدر بیٹھ چکا ہے کہ لوگ اسپتالوں سے اپنے پیاروں کی میتیں بھی وصول نہیں کررہے۔
خیال رہے کہ امریکا میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ ساٹھ ہزار سے تجاوز کرچکی ہے لیکن ساتھ ساتھ صحتیابی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب تک امریکا میں 19 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
The post کرونا کا خوف، امریکیوں کا میتیں وصول کرنے سے انکار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3aPC2kj
No comments:
Post a Comment