واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چینی صدر کی بہت عزت کرتا ہوں، موجودہ صورتحال میں چین کو ہماری مدد کرنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا ٹاسک فورس کے ہمراہ روزانہ کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں درست وقت پر یورپ اور چین کے سفر پر پابندی عائد کی تھی۔
انہوں نے اپنی صحت سے متعلق بتایا کہ میں تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کررہا ہوں ڈاکٹروں کے مطابق میری صحت ٹھیک ہے لیکن بورس جانسن کا انتہائی نگہداشت کے وارڈ مین داخل ہونا اچھی صورتحال نہیں ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام اور صحافیوں کو بتایا کہ امریکا میں فضائی سروس انتہائی محدود ہے اور زیادہ تر فضائی سروس اور میڈیکل سپلائی ملٹری کےلیے ہورہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ سے صحافی نے میڈیکل سپلائی کی کمی سے متعلق سوال کیا تو امریکی صدر بھڑک گئے اور کہا کہ کرونا ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کرنا ریاستوں کی ذمہ داری ہے وفاق کی نہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں اب تک 17 لاکھ سے زائد کرونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں، میڈیکل سپلائی کی کمی نہیں، جہاں ضرورت ہے وہاں کمی پوری کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ملٹری سمیت سارا سسٹم ٹوٹا ہوا ملا، میڈیکل سپلائی پر تنقید کرنے والے افسر اوباما دور میں تعینات کیے گئے۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ وفاق کے پاس 9 ہزار وینٹی لیٹرز سپلائی کیلئے تیار ہیں، کئی ریاستوں کے گورنرز میڈیکل سپلائی کے معاملے پر سیاست کررہے ہیں۔
امریکی صدرٹرمپ نے ڈیموکریٹ گورنرز کو گینڈوں سے مشابہت دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے گورنرز وفاق کے کام کی تعریف،حوصلہ افزائی کررہے ہیں لیکن ڈیموکریٹ گورنر گینڈوں کی طرح ہیں۔
ان کا مشرق وسطیٰ سے متعلق کہنا تھا کہ اب مشرق وسطیٰ میں کھربوں ڈالرز ضائع نہیں کروں گا، کھربوں ڈالرز اب امریکا کی تعمیر نو پر خرچ ہوں گے۔
خیال رہے کہ امریکا کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 60 سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی 10 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ امریکا میں 19 ہزار سے زیادہ صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
The post چینی صدر کو موجودہ صورتحال میں ہماری مدد کرنی چاہیے، ڈونلڈ ٹرمپ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2UQxLYq
No comments:
Post a Comment