پی آئی اے دو پائلٹ میں کورونا وائرس کا شکار - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 5 April 2020

پی آئی اے دو پائلٹ میں کورونا وائرس کا شکار

لاہور :قومی ائیرلائن ( پی آئی اے ) دو پائلٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،دونوں پائلٹ گزشتہ روزٹورنٹوسےلاہو رآئےتھے جبکہ چار پائلٹس کےنتائج منفی آئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن ( پی آئی اے ) کےدوپائلٹ کی کوروناٹیسٹ رپورٹ مثبت اور چار پائلٹس کےنتائج منفی آگئے، متاثرہ پائلٹس کو اسپتال کےآئیسولیشن وارڈ میں منتقل کردیاگیا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پی آئی اےکےدوپائلٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی،دونوں پائلٹ گزشتہ روزٹورنٹوسےلاہو رآئےتھے۔،پائلٹس کواسپتال کےآئسولیشن وارڈمنتقل کردیا گیا ہے جبکہ پائلٹ سمیت پانچ افراد کئی روزسےٹورنٹومیں پھنسے ہوئے تھے۔

دوسری جانب لندن سے آنے والے چاروں پائلٹس اور کریو کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا، ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق سیکریٹری صحت سندھ نے پائلٹس اور کریو کو جانے کی اجازت دے دی، لندن سے واپسی پرچاروں پائلٹ اورعملے کو قرنطینہ منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ائی اے کے تین پائلٹ اور دو کیبن کرو میں کرونا وائرس کے شبے میں پی آئی اے عملے کو لاہور میں ہوٹل سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ائی اے کا یہ عملہ ٹورنٹو سے پرواز لیکر واپس ایا تھا، عملے میں کرونا وائرس کے ٹیسٹ میں کچھ علامات سامنے آئیں، جس پر انھیں مال روڈ کے ایک مقامی فائیو اسٹار ہوٹل سے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوبارہ ٹیسٹ پازیٹیو انے پر ان کو کورنٹائن کر دیا جائے گا، پالپا نے انہی خدشات کے پیش نظر پروازیں اڑانے سے انکار کر دیا ہے۔

The post پی آئی اے دو پائلٹ میں کورونا وائرس کا شکار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3aKumzG

No comments:

Post a Comment