واشنگٹن : امریکا جانور بھی کرونا وائرس کا شکار ہونے لگے، نیویارک کے برونکس چڑیا گھر میں شیر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
کرونا وائرس نے دنیا بھر کے انسانوں کو اپنا ہدف بنایا ہوا ہے اور اب تک 69 ہزار سے زائد جانیں نگل چکا ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی ساڑھے 12 لاکھ کا ہندسہ عبور کرچکی ہے لیکن اب جان لیوا وائرس نے جانوروں کو بھی اپنا شکار بنانا شروع کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاست نیویارک میں چڑیا گھر کے جانور بھی کرونا وائرس سے متاثر ہونے لگے ہیں، نیویارک کے برونکس چڑیا گھر میں شیر میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیر کا کرونا ٹیسٹ کیا تھا جو مثبت آیا، انتظامیہ نے بتایا کہ جان لیوا وائرس شیروں کا خیال رکھنے والے شخص سے منتقل ہوا تھا۔
انتطامیہ کے مطابق گزشتہ روز چار چیتوں اور تین شیروں کو خشک کھانسی ہوئی تھی جس کے بعد ان کا کورنا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس میں سے ایک شیر کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد پالتو جانوروں سے دور رہیں تاکہ جانور اس جان لیوا وائرس سے متاثر رہ سکیں۔
امریکا میں کرونا وائرس ایک دن میں 1165 جانیں نگل گیا
خیال رہے کہ امریکا میں کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہے، امریکا میں مریضوں کی 3 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ریاست نیویارک سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔
The post امریکا: چڑیا گھر کے شیر کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3aQCpeo
No comments:
Post a Comment