دنیا بھر میں 14 لاکھ سے زائد افراد کرونا کا شکار ہوگئے - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 7 April 2020

دنیا بھر میں 14 لاکھ سے زائد افراد کرونا کا شکار ہوگئے

کراچی : مہلک ترین کوویڈ 19 وائرس نے دنیا بھر 82 ہزار سے زائد انسانوں کو لقمہ اجل بنا دیا جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ اکتیس ہزار سے تجاوز کرگئی۔

عالمی وبا قرار دئیے جانے والے ہلاکت خیز کرونا وائرس نے ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے وائرس کی ہلاکت خیزی سے امریکا، یورپ اور سعودی عرب جیےس ممالک بھی محفوظ نہیں رہ سکے۔

امریکا و یورپ میں تو لاشوں کے انبار لگ چکے ہیں، کرونا کے خوف سے عزیزوں نے اپنے رشتہ داروں میتیں وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

وائرس دنیا کے 209 ممالک میں پنجے گاڑ چکا ہے، دنیا بھر میں کرونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 31 ہزار سے تجاوز کرگئی، دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات82 ہزار 080 ہوگئیں جبکہ 3 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کوویڈ 19 کی مہلک ترین وبا نے 17 ہزار 127 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا جبکہ 1 لاکھ 35 ہزار سے زائد لوگوں کو متاثر کرچکی ہے۔

امریکا کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں سر فہرست ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار 800 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 4 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

وائرس کی ہلاکت خیزی اٹلی اور امریکا کے ساتھ اسپین میں جاری ہے جہاں اب تک 14 ہزار 45 انسانی جانوں کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار سے زائد ہے۔

فرانس میں وائرس نے 10 ہزار 328 جانیں نگل چکا ہے اور 1 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ برطانیہ میں اموات کی تعداد 6159 اور مریضوں کی تعداد 55 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

ایرانی ڈاکٹروں اور حکام نے وائرس کے پھیلاؤ پر تقریباً قابو پالیا ہے جس کے باعث وہاں ہلاکتوں کی شرح میں کمی آئی ہیں۔ اس کے باوجود وائرس نے 3872 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 62 ہزار سے افراد متاثر ہیں۔

چین نے وائرس پر کئی روز قبل ہی قابو پالیا تھا جس کے باعث وہاں اموات کی شرح تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے، چین میں 3333 افراد ہلاک جبکہ 81 ہزار لوگ تاحال متاثر ہیں۔

جرمنی میں کرونا وائرس سے 2016 افراد ہلاک اور ایک لاکھ سے زائد مریض ہیں، کرونا وائرس نے بیلجیئم میں 2035 ہلاک اور 22 ہزار متاثر، سوئٹزرلینڈ میں 821 اور ترکی میں 725 انسانی جانیں لیں جبکہ 34 ہزار سے زیادہ لوگوں کو متاثر کیا۔

وائرس برازیل میں بھی 688، سوئیڈن میں 591، پرتگال میں 345، کینیڈا میں 381، انڈونیشیا میں 221، آسٹریا میں 243، نیدرلینڈز میں 2101 افراد ہلاک 19 ہزار سے زائد متاثر ہیں جبکہ بھارت میں 160 افراد کو ہلاک جبکہ 5351 سے زائد متاثر ہیں۔

وائرس نے ایکواڈور میں 191 افراد کو، ڈنمارک میں 203، جنوبی کوریا میں 200، رومانیہ میں 197 اور خلیجی ریاست سعودی عرب میں 41 افراد کو لقمہ اجل بنایا جبکہ 2795 لوگ متاثر ہیں۔

The post دنیا بھر میں 14 لاکھ سے زائد افراد کرونا کا شکار ہوگئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2JLjq9a

No comments:

Post a Comment