احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے 1 کروڑ 20 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے: ثانیہ نشتر - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 5 April 2020

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے 1 کروڑ 20 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے: ثانیہ نشتر

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، احساس ایمرجنسی پروگرام اور راشن اسکیم پروگرام الگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا حجم 144 ارب ہے، ہر خاندان کو 12 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے، احساس ایمرجنسی پروگرام اور راشن اسکیم پروگرام الگ ہے۔ کسی کے پاس شناختی کارڈ نہیں تو راشن اسکیم سے مدد کی جا سکتی ہے۔

گزشتہ روز معاون خصوصی نے کہا تھا کہ احساس کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین کو یکمشت 12 ہزار دیں گے، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام پر تیزی سے عمل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ضلعی سطح پر مستحق افراد کی فہرست مرتب کرنے کا کہا ہے، لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا ہے۔ ایک خاندان میں ایک ہی فرد تک رقم پہنچنے کو یقینی بنا رہے ہیں۔

The post احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے 1 کروڑ 20 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے: ثانیہ نشتر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39MhB6u

No comments:

Post a Comment