وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 1 January 2020

وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ اعتماد سازی کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے جبکہ کراچی میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانےکی ہدایت بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال میں اتحادی جماعتوں کا اہم کردار ہے، وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کےساتھ اعتمادسازی کاعمل تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جہانگیرترین کوخصوصی ٹاسک سونپ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین کی سربراہی میں وفداتحادیوں سےرابطوں میں تسلسل رکھےگا، ایم کیو ایم،ق لیگ،جی ڈی اےاوربی این پی مینگل سے رابطوں میں تیزی آئے گی، جہانگیرترین، شاہ زین بگٹی اوربلوچستان میں اتحادیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

حکومت نے اتحادیوں کووفاقی ترقیاتی منصوبوں کےمشاورتی عمل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں وفاق کے نئےترقیاتی منصوبوں میں اتحادیوں کواعتمادمیں لیاجائے گا جبکہ وزیراعظم نے کراچی میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانےکی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی ترقیاتی منصوبے اتحادیوں کی مشاورت سے تشکیل دیے جائیں گے ، پی ٹی آئی کراچی ارکان قومی اسمبلی کےتجویزمنصوبوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

حکومت نے کراچی کے لیے100نئےآراوپلانٹس کےمنصوبےپر بھی غورشروع کر دیا گیا ہے جبکہ 10 موبائل میڈیکل یونٹس بھی وفاق کی جانب سے بنائے جائیں گے۔

The post وزیراعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39yqYI8

No comments:

Post a Comment