اسلام آباد: آرمی ایکٹ ترمیمی مسودے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آرمی چیف کی مدت میں تین سال سے کم کی توسیع کی سفارش بھی کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آرمی ایکٹ کا ترمیمی مسودہ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج صبح طلب کر لیا ہے۔
آرمی ایکٹ کے ترمیمی مسودے کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے، جس کے مطابق آرمی چیف کو زیادہ سے زیادہ تین سال کی توسیع دی جا سکے گی، وزیر اعظم اس سے کم مدت کی سفارش بھی کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین: آرمی ایکٹ ترمیمی بل، نواز شریف کا خواجہ آصف کو لکھا اہم خط سامنے آ گیا
مسودے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی، دوبارہ تعیناتی یا توسیع کسی عدالت میں چیلنج نہیں کی جا سکے گی، آرمی ایکٹ کے ساتھ نیول ایکٹ اور ایئر فورس ایکٹ میں بھی ترامیم کی جائیں گی، تینوں سروسز سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف تعینات ہو سکے گا، چاروں سروسز چیفس کی توسیع اور دوبارہ تقرری کی جا سکے گی، جب کہ مدت کے لیے عمر کی حد 64 سال ہوگی۔
یاد رہے کہ یکم جنوری کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ ترمیم کی منظوری دی گئی تھی، ترمیمی مسودے میں آرمی چیف کی مدت ملازمت اور توسیع کا طریقہ کار بھی وضع کیا گیا۔
اس سے قبل سپریم کورٹ نے مختصر فیصلے میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کرتے ہوئے حکومت کا نوٹیفکیشن مشروط طور پر منظور کر لیا تھا اور کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
The post وزیر اعظم تین سال سے کم مدت کی سفارش کر سکتے ہیں، آرمی ایکٹ ترمیمی مسودہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2MRNsdh
No comments:
Post a Comment