اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کےنوٹس پر کمپنی نے گیس صارفین کو بلوں میں وصول اضافی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ حقیقی گیس پریشرکےمطابق بلنگ درست کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کےنوٹس پر گیس صارفین کےریلیف کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے اضافی بلوں کی مدمیں صارفین سےوصول رقم واپس کرنےکافیصلہ کرلیا گیا۔
کم گیس پریشروالےعلاقوں میں اضافی بل بھیجنےکی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی ، صارفین کودستیاب گیس پریشر،موصول ہونے والے بلوں کاعملی معائنہ کیا گیا ، جس میں مختلف جگہوں پرترسیلی گیس پریشربلنگ پریشرسےکم نکلے۔
وزیراعظم نے گیس صارفین پراضافی بوجھ ڈالنےپرشدیدبرہمی کااظہار کیا ، جس کے بعد وزیراعظم کےنوٹس پرسوئی ناردرن گیس بورڈآف ڈائریکٹرکی انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ کمپنی صارفین سےوصول 513 ملین روپےکی رقم واپس کرےگی۔
سوئی ناردرن نے فروری اور مارچ2019کیلئے50ملین صارفین کوواپس کردیے جبکہ مزید 463ملین روپےکی رقم کی واپسی کاسلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے اور وزیراعظم کےنوٹس پرکمپنی نےحقیقی گیس پریشرکےمطابق بلنگ درست کر لی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے آئندہ گیس بل حقیقی گیس پریشرکی بنیادپرجاری کرنے اور مختلف علاقوں میں سپلائی اورڈیمانڈکی صورتحال پرمسلسل نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں سردیاں بڑھتے ہی گیس بحران نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے باعث گھروں کے چولھے بھی جلنا مشکل ہوگئے ہیں۔
The post وزیراعظم کا نوٹس ، گیس صارفین کے لئے بڑا ریلیف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2MTup2l
No comments:
Post a Comment