‘اب مودی کو کشمیریوں کے خون کا حساب دینا ہوگا’ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 3 January 2020

‘اب مودی کو کشمیریوں کے خون کا حساب دینا ہوگا’

اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ اب مودی کوکشمیریوں کےخون کاحساب دینا ہوگا، کشمیری قوم بھارتی فوج کے مظالم یا گولیوں سے ڈرنے والی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری ظلم و جبرکو 5ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا، اب مودی کوکشمیریوں کےخون کاحساب دیناہوگا۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مسلم امہ بالخصوص پاکستانی کشمیریوں کےلیےباہرنکلیں، کشمیری عوام پاکستانیوں اورامت مسلمہ کی طرف دیکھ رہےہیں، کشمیری قوم بھارتی فوج کےمظالم یاگولیوں سےڈرنےوالی نہیں۔

گذشتہ روز مشعال ملک نے تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ جو لوگ اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتےوہی امرہو جاتےہیں ، یاسین ملک ایک بہادرلیڈر ہیں، 5 ہزار بار ہتھیار اٹھانے والے کشمیری یاسین ملک تھے۔

مزید پڑھیں : بھارتی مظالم کے آگے یاسین ملک ہمت ہارنے والے نہیں ہیں، مشعال ملک

حریت رہنما اہلیہ کا کہنا تھا کہ یاسین ملک نے آزادی کی جدوجہد میں مشکلات جھیلیں، ہمیں مشکلات میں اللہ پر اعتماد رکھنا چاہئے، قائد اعظم نے بیماری کے باوجود عزم سے دشمن کا مقابلہ کیا۔

اس سے قبل مشعال ملک نے کہا تھا کہ دن گزرنے کے ساتھ نوجوانوں میں آزادی کا جذبہ بڑھ رہا ہے، عالمی ضمیر جاگے نہ جاگے ہمیں بھارت سے لڑکر ہی آزادی لینا ہوگی، بھارتی تسلط سے نجات کا سورج طلوع ہونے کو ہے، دنیا کے منصف سوجائیں تو پھر اللہ کی لاٹھی چلتی ہے۔

The post ‘اب مودی کو کشمیریوں کے خون کا حساب دینا ہوگا’ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/37C34JI

No comments:

Post a Comment