اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ، اجلاس معمول سے ہٹ کر طلب کیا گیا، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم اہم سیاسی معاملات اور نئے سال کے حکومتی اہداف سے متعلق مشاورت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ، ہنگامی اجلاس 2 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس معمول سے ہٹ کر بلایا جا رہا ہے، وزیراعظم گزشتہ روز ہفتہ وار کابینہ اجلاس کی صدارت کر چکے ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کا ایجنڈا جاری نہیں ہوا،بعض وزراتا حال لا علم ہے، وزیراعظم اجلاس میں اہم سیاسی معاملات اور نئے سال کے حکومتی اہداف سے متعلق بھی مشاورت کریں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ینگ پارلیمنٹیرین کااجلاس آج طلب کرلیا ہے ، نوجوان اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی کووزیراعظم ہاؤس بلالیا گیا ، اجلاس میں وزیراعظم ملکی موجودہ سیاسی صورت حال پر مشاورت کریں گے اور دونوں ایوانوں میں قانون سازی کے لیے مؤثر کردارپر بھی بات چیت ہوگی۔
مزید پڑھیں : رانا ثنااللہ کی ضمانت پر وفاقی وزرا ء کابینہ اجلاس میں برس پڑے
یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں راناثنااللہ منشیات کیس زیربحث آیا، ڈی جی اے این ایف نےکابینہ کو راناثنااللہ کیس پربریف کیا جس پر وفاقی وزراء نے ڈی جی اے این ایف سے سخت سوالات کیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے بعض اراکین نے کیس کو مس ہینڈل کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ راناثنااللہ کیس میں اےاین ایف کی نااہلی واضح ہے، تفتیش کے بنیادی پہلوؤں کو ملحوظ خاطر ہی نہیں رکھا گیا۔
The post وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2tk0HfU
No comments:
Post a Comment