سردی میں اضافہ، 5 جنوری تک چھٹیوں میں اضافے کی اپیل - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 1 January 2020

سردی میں اضافہ، 5 جنوری تک چھٹیوں میں اضافے کی اپیل

کراچی: سردی میں اضافے کو دیکھتے ہوئے سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے 5 جنوری تک چھٹی میں اضافے کی اپیل کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سردیوں کی تعطیلات 5 جنوری تک بڑھانے کی درخواست کر دی ہے، ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی کا کہنا تھا سائبیرین ہواؤں کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے، چھٹیوں میں اضافہ کیا جائے۔

چیئرمین نے کہا کہ جنوری میں سردی زیادہ ہوتی ہے، اسکولوں کے اوقات بھی تبدیل کیے جائیں، صبح کے اسکولز کے اوقات 8:30 سے ڈیڑھ بجے تک کیے جائیں، جب کہ دوپہر کے اسکولز کے اوقات ایک سے ساڑھے 4 بجے تک کیے جائیں۔

سندھ حکومت کا اسکولوں کی چھٹیاں نہ بڑھانے کا اعلان

خیال رہے کہ گزشتہ سال کے آخری دن حکومت سندھ نے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، سیکریٹری تعلیم سندھ احسن منگی نے کہا کہ سندھ کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، اسکول یکم کو معمول کے مطابق کھلیں گے۔ کراچی میں آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ نے بھی یکم سے اسکول معمول کے مطابق کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ کے بیش تر حصوں میں سردی میں اچانک اضافے کے بعد یہ امید کی جا رہی تھی کہ سندھ کے اسکولوں میں ایک ہفتے کا اضافہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب سردی میں اضافے کے بعد کے پی کے کے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں 7 جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں۔

The post سردی میں اضافہ، 5 جنوری تک چھٹیوں میں اضافے کی اپیل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZSQ00h

No comments:

Post a Comment