ریاض : عرب ہلال احمر اور ریڈکراس کی جانب سے انسانیت کی غیر معمولی خدمت اور 40 ارب ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کرنے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو حضرت ابوبکر صدیق ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خطے اور علاقائی سطح پر قائدانہ کردار ادا کرنے، انسانیت کے لیے غیر معمولی خدمات اور پندرہ سال میں 2019ء کے آخر تک انسانی بہبود کے جذبے کے تحت 40 ارب ڈالر کی خطیر رقم عطیہ کرنے پر ہلال احمر اور عالمی ریڈ کراس کی جانب سے خادم الحرمین الشریفین کو حضرت ابوبکر صدیق ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
عرب ہلال احمر اور ریڈ کراس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر صالح بن حمد التویجوی نے تنظیم کے کئی دیگر ارکان کے ہمراہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے دارالحکومت ریاض میں ملاقات کی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ڈاکٹر التویجری نے شاہ سلمان کے لیے تیار کردہ ابوبکر صدیق ایوارڈ نوازا۔
انہوں نے سعودی عرب کی طرف سے قدرتی آفات اور دیگر بحرانوں کا شکار ہونے والے انسانوں کی دل کھول کر مدد کرنے اور ان کی بہبود و بحالی میں غیر معمولی خدمات انجام دینے پر شاہ سلمان کی تعریف اور ریاض حکومت کی مساعی کا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر التویجری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ثابت کیا ہے کہ انسانیت کے لیے مدد کرنے والے ممالک میں کوئی ملک اس کا ہم پلہ نہیں۔
عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 15 سال کے دوران انسانی بہبود کے لیے دیئے گئے عطیات اور امدادی رقوم کا حجم 40 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے۔
انسانی بہبود کے لیے سعودی عرب سے بڑھ کر کسی دوسرے ملک کی طرف سے مدد فراہم نہیں کی گئی، یہ سعودی عرب ہے جس کی طرف سے تمام براعظموں کے 124 ممالک میں انسانی امداد پہنچائی گئی۔
عرب ہلال احمر اور ریڈ کراس کے ڈائریکٹر نے شاہ سلمان کے جذبہ ایثار و قربانی کو غیر معمولی طور پر سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے کئی ممالک میں ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے اور علاقائی اور عالمی سطح پر بے شمار لوگوں کو ان سے فائدہ پہنچا۔
The post 40 ارب ڈالر عطیہ دینے پر شاہ سلمان کیلئے ابوبکر صدیقؓ ایوارڈ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2SVqK8b
No comments:
Post a Comment