چوہدری شوگر ملز کیس : نواز شریف کی 17جنوری تک حاضری معافی کی استدعا منظور - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 3 January 2020

چوہدری شوگر ملز کیس : نواز شریف کی 17جنوری تک حاضری معافی کی استدعا منظور

لاہور : لاہور کی احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر میاں نواز شریف کی 17جنوری تک حاضری معافی کی استدعا منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے سماعت کی، میاں نواز شریف کے وکیل نے بتایا کہ ان کی حالت ابھی ٹھیک نہیں ان کابیرون ملک علاج جاری ہے، جس پر عدالت نے میاں نواز شریف کی 17 جنوری تک حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت تک اگر میاں نواز شریف کی کوئی طبی رپورٹ آئے تو پیش کی جائے جبکہ مریم نواز کی جانب سے پلیڈر سلمان سرور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوسری جانب عدالت نے ملزم یوسف عباس کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، فاضل جج نےیوسف عباس کےجوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی اور 17 جنوری تک سماعت ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں : چوہدری شوگر ملزکیس کا ریفرنس رواں ماہ دائر کیے جانے کا امکان

خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز چوہدری شوگرملزکیس میں ضمانت پر ہیں اور عدالت نے اس کیس میں مریم نواز کو ریفرنس آنے تک استثنی دے رکھا ہے۔

چوہدری شوگرملز کیس میں نیب کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ نواز شریف نے یوسف عباس، مریم کے ساتھ مل کر 410 ملین کی منی لانڈرنگ کی، ایک کروڑ 55 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا قرض شوگرملز میں ظاہر کیا، یہ قرضہ1992میں آف شورکمپنی سے لیا تھا۔

The post چوہدری شوگر ملز کیس : نواز شریف کی 17جنوری تک حاضری معافی کی استدعا منظور appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2QkKYXa

No comments:

Post a Comment