سوئس حکام پاکستانی شہریوں کا ڈیٹا دینے کے پابند ہیں ، فردوس عاشق اعوان - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 13 December 2019

سوئس حکام پاکستانی شہریوں کا ڈیٹا دینے کے پابند ہیں ، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سوئس حکام پاکستانی شہریوں کا ڈیٹا دینےکےپابند ہیں ، یہ مثبت پیشرفت ہے، باہرسے پیسہ واپس لایا جاسکے گا، عجب کہانی ہےکہ جو طبی بنیادوں پرضمانت لیتاہے اور گھرپہنچ کرشفاپالیتا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبوئس حکومت کےساتھ گزشتہ برس معاہدہ ہوا، معاہدےکےتحت انفارمیشن لی جاسکتی تھی ،،سوئس حکام پاکستانی شہریوں کا ڈیٹا دینےکےپابند ہیں ، یہ مثبت پیشرفت ہے، باہرسے پیسہ واپس لایا جاسکے گا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں کوایسےمعاہدےمیں دلچسپی نہیں تھی، سابق حکمرانوں سےمتعلق انفارمیشن ملی توقانونی کارروائی ہوگی، قوم کے پیسوں کو لوٹ کر بیرون ملک لے جایا گیا۔

مزید پڑھیں : بڑی کامیابی ، سوئس حکومت پاکستانیوں کے اکاونٹس کی معلومات دینے کے لئے تیار

معاون خصوصی نے کہا عجب کہانی ہےکہ جو بیمار ہوتا ہے، طبی بنیادوں پر ضمانت لیتا ہے اور گھر پہنچ کر شفا پالیتا ہیں، عدالت نے آصف زرداری کورہائی طبی بنیادوں پر دی، عدالت سےریلیف لینےکےبعدگھرکوشفاخانہ بناناسوالیہ نشان ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول کوپتہ ہوناچاہیے،جوطبی بنیادوں پرضمانت لیتےہیں وہ بیماراورلاغر ہوتےہیں،شکارکےقابل نہیں رہتے شیرکےشکاری ایک ہی ڈربےمیں پانی پیتےرہے، شیرکےشکارکرنیوالےدونوں ہی کھلاڑی کےہاتھوں شکارہوگئے۔

یاد رہے سوئس حکومت کی پاکستان کوبینکس میں موجودرقم کی معلومات دینےکی منظوری دی تھی ، معلومات فراہم کرنےکی منظوری سوئس پارلیمنٹ نےدی، سوئس بینکوں میں31لاکھ غیرملکیوں کےاکاونٹس ہیں۔

The post سوئس حکام پاکستانی شہریوں کا ڈیٹا دینے کے پابند ہیں ، فردوس عاشق اعوان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36AalJS

No comments:

Post a Comment