ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں طویل سفر طے کیا: آرمی چیف - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 15 December 2019

ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں طویل سفر طے کیا: آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم سانحہ اے پی ایس کو کبھی بھول نہیں سکتے، ہم نے بطور قوم دہشت گردی کو شکست دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے طویل سفر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بہ طور قوم دہشت گردی کو شکست دے دی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے سانحہ اے پی ایس کی پانچویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم شہدا اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں طویل سفر طے کیا ہے اور دہشت گردی کو بہ طور قوم نا کام کیا ہے، ملک میں دیرپا امن و استحکام کے لیے ہم متحد ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث 5 دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔

تازہ ترین:  پاکستان کی تاریخ کا بڑا سانحہ، اے پی ایس حملے کو 5 برس بیت گئے

خیال رہے کہ آج پاکستان کی تاریخ کے بڑے سانحے آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے کو پانچ برس بیت گئے، بزدل دشمنوں نے اسکول میں قیامت برپا کی، 125 بچوں سمیت 151 افراد کو بے رحمی سے شہید کیا گیا۔

ابھی سورج طلوع ہوئے کچھ ہی دیر ہوئی تھی کہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں قیامت برپا کی گئی، اسکول کے عقبی حصے سے بموں اور آتشیں ہتھیاروں سے لیس دہشت گرد اندر داخل ہوئے اور قتل وغارت کا بازار گرم کر دیا۔ معصوم طلبہ، پرنسپل اور اساتذہ کو بے رحمی سے شہید کیا گیا۔ تھوڑی ہی دیر میں پاک فوج کے جوان اسکول پہنچ گئے اور ساتوں دہشت گردوں کو مار گرایا، اس کرب ناک دن کے اختتام پر پشاور کی ہر گلی سے جنازہ اٹھا، ڈیڑھ سو کے قریب شہادتوں نے پھولوں کے شہر کو آہوں اور سسکیوں میں ڈبو دیا۔

The post ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں طویل سفر طے کیا: آرمی چیف appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34suCiS

No comments:

Post a Comment